• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی نے کیریئر کے 200 ویں میچ کویادگار بنادیا

Virat Kohli 2nd Batsman In History To Slam Hundred In 200th Odi

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اورا سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے کیریئر کا 200 واں ون ڈے میچ کھیلا،جس میں انہوں نے121رنز کی اننگ کھیل کر یادگار بنادیا۔

ویرات کوہلی نے اپنا دوسوواں ون ڈے نیوزی لینڈ کے خلاف ممبئی میں کھیلا جہاں وہ یہ اعزاز پانے والے 13ویں بھارتی کرکٹر بن گئے ۔

وہ 200ون ڈے کھیل کر55اعشاریہ13کی اوسط سے 8888رنز اسکور کرچکے ہیں جس میں31سنچریاں اور45نصف سنچریاں شامل ہیں،183رنز ان کے کیریئر کا بہترین انفرادی مجموعہ ہے جو انہوں نے ایشیا کپ 2012کے میچ میں پاکستان کیخلاف بنایا تھا۔


ویرات کوہلی دنیا کے دوسرے بیٹسمین ہیں جس نے اپنے200ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سنچری اسکور کی ہے اس سے قبل جنوبی افریقا کے بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز اپنے200ویں میچ میں سنچری اسکور کر چکے ہیں۔

کوہلی سے قبل سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، اظہرالدین، سارو گنگولی، ایم ایس دھونی، یووراج سنگھ، انیل کمبلے، وریندر سہواگ، ہربھجن سنگھ، جواگل سری ناتھ، کیپل دیو اور سریش رائنا یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

بھارت کی جانب سے سچن ٹنڈولکر 463ون ڈے میچز کھیل کر اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔

تازہ ترین