• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن میں سرکاری فنڈز کا استعمال ہو رہا ہے، اسفندیار ولی

Govt Funds Being Used In Local Elections Asfandyar Wali

سربراہ اے این پی اسفندیارولی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سرکاری فنڈز کا استعمال ہورہا ہے لیکن الیکشن کمیشن کو کچھ نظر نہیں آرہا، نوازشریف نے فاٹا انضمام کا وعدہ کیا تھا، فاٹا انضمام کے بعد شمالی وجنوبی پختونخوا کو ملائیں گے۔

اسفندیارولی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اےاین پی کی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے، پی ٹی آئی حکومت نے اے این پی کے کتنے ارکان پر کرپشن کے کیس چلائے؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جھگڑا تخت اسلام آباد کا ہے، پاناما اسکینڈل میں صرف نوازشریف کا نام نہیں تھا، پاناما اسکینڈل میں جتنے نام آئےنیب چیئرمین سب کے خلاف کیس چلائیں، ایسے لوگ بھی ہیں جو30، 35آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔

اسفند یارولی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان اکھٹے نہیں بیٹھیں گے تو بہت سےمسائل ہوں گے۔

تازہ ترین