• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر رسیدہ صدر کی نوجوان ٹیم،کم عمر خاتون کی ٹرمپ انتظامیہ میں شمولیت

Age Old Presidents Young Team Younger Woman Included In Trump Administration

ویسے توصدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شمار عمررسیدہ امریکی صدور میں ہوتا ہے۔ لیکن ان کی زیادہ تر ٹیم نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ان کی نوجوان ٹیم میں ان کے 36 سالہ داماد جیرڈ کشنر جو صدر کے سینئر ایڈوائزر ہیں سمیت وائٹ ہاؤس کی بغیر تنخواہ کی ملازم 35 سالہ ایوانکا ٹرمپ بھی شامل ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی صاحبزادی ہیں۔

Trump222

عمر رسیدہ امریکی صدر کی نوجوان ٹیم کے دیگر ارکان میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری 36 سالہ سارہ ہیکبی سینڈرس بھی شامل ہیں، اور اب ان کی ینگ ٹیم میں مزید ایک نوجوان خاتون شامل ہوئی ہیں، جو دیگر تمام جوانوں سے بھی زیادہ جوان ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم میں 29 سالہ ہوپ ہکس کو بھی شامل کرلیا ہے، جو وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیو کیشن کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔یہ وہ عہدہ ہے جس سے ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ 6 ماہ کے دوران 46 سالہ سین اسپائسر اور اتنی ہی عمر کے اینتھونی اسکارا کو عہدوں سے الگ کرچکے ہیں۔

اگرچہ سین اسپائسر وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری بھی تعینات رہے، تاہم وہ کچھ عرصہ ڈائریکٹر کمیونی کیشن بھی رہے۔سلیبرٹی انسائیڈر کے مطابق اب ڈونلڈ ٹرمپ نے 29 سالہ ہوپ ہکس کو اس اہم ترین عہدے پر عارضی بنیادوں پر فائز کیا ہے، ان کی تقرری کا اعلان گزشتہ ماہ ستمبر میں ہی کردیا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ نوجوان ہوپ ہکس کسی سیاسی، حکومتی وریاستی عہدے پر خدمات سرانجام دیں گی، اس سے قبل وہ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم چلانے والی ٹیم کا حصہ تھیں۔

ہوپ ہکس ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم چلانے والی ٹیم کا حصہ بننے سے قبل ٹرمپ آرگنائیزیشن کی ملازمہ تھیں، انہیں 2014 میں ایوانکا ٹرمپ نے اپنی فیشن کمپنی میں ملازم کے طور پر بھرتی کیا تھا۔ہوپ ہکس امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں پیدا ہوئیں، اور وہیں تعلیم حاصل کی، تعلیم مکمل ہونے کے بعد ہوپ ہکس نے ماڈلنگ کا آغاز کیا، لیکن جلد ہی ایوانکا ٹرمپ کی فیشن کمپنی سے منسلک ہوگئیں۔

Trump-333

ایوانکا ٹرمپ کی کمپنی میں ملازمت اختیار کرنے کے بعد جب وہ ٹرمپ ٹاور پہنچیں تو جلد ہی انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتماد حاصل کرلیا، اور وہ ان کے ساتھ متعدد میٹنگز میں دیکھی گئیں۔معروف امریکی میگزین فوربز نے رواں برس بااثر انڈر 30 کی فہرست میں ہوپ ہکس کا نام بھی شامل کیا تھا۔

تازہ ترین