• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہیرو فلم ’بلیک پینتھر‘ کا پہلا ٹریلر منظر عام پر

ایکشن، ایڈونچر اور سپر ہیرو فلموں کی دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ مارول سپر ہیروز کے کردار پر مبنی نئی فلم ’بلیک پینتھر‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی اور ڈائیریکشن ریان کوگلر نے کی جبکہ فلم کی کاسٹ میں چیڈ وک بوس مین، مائیکل بی جارڈن، لوپیٹا نیونگ و دیگر اداکار شامل ہیں ۔

چیڈوک بوس مین فلم میں’ بلیک پینتھر‘ کا مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کی کہانی افریقہ میں ایک ایسے بادشاہ کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی باپ کی موت کے بعد بیشتر مشکلات سے دوچار ہوجاتا ہے۔بادشاہ بننے کے لیے اسے کئی خطروں کا سامنہ کرنا پڑتا ہے جس کے ساتھ اسے اپنے ملک کو دشمنوں سے بھی بچانا ہوتا ہے۔

مارول پکچرز کی تیار کردہ ایکشن، ڈرامہ، سائنس فکشن اور سسپنس سے بھرپور یہ فلم 16فروری کو سینما گھروں میں کھڑکی توڑ نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

تازہ ترین