• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن اور زرداری ایک ہی نام ہیں، عمران خان

Zardari And Corruption Are The Same Thing No Difference Between Theme

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن اور زرداری ایک ہی نام ہیں، نواز شریف کی وکٹ گر گئی اب آصف زرداری کی باری ہے۔

سیہون میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف ایشین ٹائیگر بنانے کے نام پر قوم کو دھوکا دے رہے ہیں ،انھوں نے اپنے خاندان کو ایشین ٹائیگر بنا دیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جتنی غربت سندھ میں دیکھی اتنی ملک میں کہیں نہیں ہے، برسوں سے قوم کو روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکا دیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ نے زرداری کیلئے سندھ کی 14 شوگر ملوں پر قبضہ کیا، زرداری کیلئے بلاول ہاؤس کے اردگرد کے مکانات پر قبضے کیے، ہر مہینے فریال تالپور کو ایک کروڑ روپے بھتا پہنچاتا تھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کی تفتیش کی رپورٹ سب کے سامنے لائی جائے، عزیر بلوچ نے آصف زرداری کے کہنے پر لوگوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف کے بعد شہباز شریف کی باتیں ہورہی ہیں، ان پر حدیبیہ پیپر ملزکا کیس ہے،سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کو دوبارہ کھولا جائے۔

تازہ ترین