• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ پر اب گروپ کال کی سہولت جلد دستیاب ہوگی

Soon Group Call Facility Available On Whatsapp

واٹس ایپ اب صارفین کیلئے ویڈیو کال کے بعد گروپ کال کی سہولت لارہا ہے جسے بہت جلد فراہم کردیا جائیگا۔

Whatsapp-Group222

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ سوشل میڈیا ایپ نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں بہت جلد گروپ ویڈیو کال کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اس فیچر سے ناصرف وائس کال پر ایک سے زائد افراد سے بات کی جا سکے گی بلکہ ویڈیو کال بھی ہوسکے گی۔ابتدائی طور پر 2.17.70 واٹس ایپ ورڑن پر گروپ کال کا آزمائشی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔

اس سے قبل بھی واٹس ایپ کے کئی فیچرز میں اضافہ دیکھا جا چکا ہے جس میں، اسٹوری اسٹیٹس، کلر اسٹیٹس فیچرز ایموجیز اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین