• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلانیا نے حلف برداری والے دن کا لباس میوزیم کو عطیہ کردیا

Melania Trump Donated Her Dress Of Presidential Oath Day To A Museum

امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جب اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد افتتاحی تقریب میں سفید رنگ کا گاؤن پہن کر ڈانس کیا تو سب نے ہی ان کے اسٹائل کی خوب تعریف کی تھی، تاہم اب یہ گاؤن ایک میوزیم کا حصہ بن چکا ہے۔

Malenia-Cloth-222

ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے اپنا یہ گاؤن امریکی تاریخ پر مبنی اسمتھ سونین نیشنل میوزیم کو عطیہ کردیا، جسے امریکی پرچم کے ساتھ میوزیم میں سجا دیا گیا ہے۔

میلانیا ٹرمپ کا یہ گاؤن فرانسیسی نژاد امریکی ڈیزائنر ہروے پیئر نے تیار کیا تھا۔اس دوران میلانیا نے نہ صرف امریکی تاریخ کو ایک جگہ سمیٹ کر رکھنے پر میوزیم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا بلکہ اپنے شاندار گاؤن کے ڈیزائنر پر بھی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ویسے تو میں اس وقت اسٹیج پر ہوں، لیکن میں اس انسان سے آپ کا تعارف کروانا چاہتی ہوں، جس نے یہ گاؤن بنایا تھا، وہ ایک بہترین آرٹس ہیں۔

Malenia-Cloth333

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب ہی جانتے ہیں کہ میرے شوہر صدر بننے سے قبل سیاست کا حصہ کبھی نہیں رہے، تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ ان کے الیکشن جیتنے کے بعد ہم سب طرح طرح کی تیاریوں میں کس حد تک مصروف ہوگئے ہوں گے۔

یقین کریں افتتاحی تقریب میں مجھے کیا پہننا چاہیے یہ سوچ میرے ذہن میں سب سے آخر میں آئی، اور ڈیزائنر کو اس گاؤن کو تیار کرنے کے لیے صرف دو ہفتے ملے۔میلانیا نے اس سے قبل ڈیزائنر کے بنائے ہوئے جوڑے کبھی زیب تن نہیں کیے۔

مگر وہ ہمیشہ سے ان کا جوڑا پہننے کی خواہش مند تھیں۔خیال رہے کہ میلانیا ٹرمپ ماضی میں ایک کامیاب ماڈل رہ چکی ہیں، اور اس دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہمیشہ سے فیشن ڈیزائنر بننا چاہتی تھیں۔

تازہ ترین