• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

Virat Kohlis New Instagram Profile Picture With Anushka Sharma

بھارت میں دیوالی کے موقع پر اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں، دونوں پچھلے دنوں ایک کمرشل میں بھی اکٹھے نظر آئے تھے۔

ایک تصویر میں دونوں کو ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے دونوں نے ایک کمرشل میں بھی اکٹھے کام کیا تھا جس میں دونوں کی جوڑی خوب سج رہی تھی اور ان کے مداحوں نے ان کی باہمی کیمسٹری کو پسند کیا تھا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما پچھلے کچھ برسوں سے دوست ہیں، بھارت کے کئی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کے دوران بھی انوشکا، کوہلی کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے بنفس نفیس اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہیں اور دنیا بھر میں شائقین دونوں کی دوستی کے حوالے سے کسی بھی نئی خبر کے منتظر رہتے ہیں۔

تازہ ترین