• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن 24 اکتوبر کو پاکستان آئینگے

Rex Tillerson Will Visit Pakistan On 24 October

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن چوبیس اکتوبر کو پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، امریکا نے دورے کے شیڈول سے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق ریکس ٹلرسن دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو خواجہ آصف نے چودہ اگست اورچار اکتوبر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

امریکی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے ایجنڈے میں پاک امریکی تعلقات، افغانستان میں قیام امن، خطے میں سلامتی کے امور زیر بحث آئیں گے، امریکی وزیردفاع جیمز میٹس دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تازہ ترین