• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکاپڈوکون کو ابھی تک مسٹر پرفیکٹ نہیں ملا

Deepika Padukone Yet To Find Mr Perfect

کسی بھی مشہور شخصیت کے لیے کسی کے ساتھ دوستی، رشتہ یا شادی نبھانا یا چلانا عام لوگوں سے زیادہ دشوار ہوتا ہے اور غالباً کبھی کبھی اس کے لیے انھیں بڑی قیمت ادا کرنی پڑ جاتی ہے۔

Padakone222

ایسی ہی ایک شخصیت ہیں دیپیکا پاڈوکون جو پہلے رنبیر کپور کے ساتھ تھیں اس کے بعد کچھ عرصے سدھارتھ مالیہ کے ساتھ ان کا نام جوڑا گیا اور پچھلے تین سال سے ان کا نام رنویر سنگھ کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔

بالی وڈ میں نو سال کی کامیابی کے اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا کہ اس دوران انھوں کئی قریبی رشتے کھوئے ہیں اور کچھ رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔دپیکا پاڈوکون نے کئی سال کی افواہوں اور قیاص آرائیوں کے بعد آخر کار شادی اور محبت کے حوالے سے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا تو لوگوں کو نہ صرف حیرانی ہوئی بلکہ کچھ باتیں واضح بھی ہوئیں۔

Padakone333

دپیکا کا کہنا تھا کہ اگر آپ کامیابیوں کی بلندی پر ہوں تو ایسے جیون ساتھی کا ملنا بہت مشکل ہوتا ہے جو آپ کی کامیابی کو ہینڈل کر سکے اور اسے سمجھ سکے۔ دپیکا کہتی ہیں کہ جب آپ بلندی پر ہوں تو آپ کے رومینٹک رشتے پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔

آج دپیکا کامیابیوں کی اس بلندی پر ہیں جو غالباً ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی لیکن شاید ہر چیز کی ایک قیمت ہوتی ہے اور بلندی پر پہنچنے کی قیمت شاید وہ اکیلا پن یا وہ کمی ہوتی ہے جسکا ذکر دپیکا نے کیا۔

تازہ ترین