• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

Ishaq Dar Refrence Hearing Today

احتساب عدالت میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کے بچوں اور دامار کے خلاف 26اکتوبر سے تین ریفرنسز میں ٹرائل شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں آج احتساب عدالت میں پیشں ہوں گے ۔

عدالت آج استغاثہ کے 5ویں گواہ کابیان ریکارڈ کرے گی اور سینیٹر اسحاق ڈار کے وکیل نیب کے گواہ پر جرح کریں گے ۔

دوسری طرف سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد 26اکتوبر کو کیس کی سماعت ہوگی اور 26اکتوبر سے سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف بنائے گئے ریفرنسز میں باضابطہ ٹرائل شروع ہوگا۔

استغاثہ کا پہلا گواہ سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف عدالت میں بیان ریکارڈ کرائے گا۔

 

 

تازہ ترین