• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Ied Blast Targets Police Vehicle In Quetta

کوئٹہ کی ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، جبکہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکاخیزموادسبزی منڈی کےگیٹ کےقریب رکھاگیاتھا۔

گزشتہ ہفتے بھی کوئٹہ میں ایک پولیس ٹرک کونشانہ بنایا گیا تھا جس میں اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تازہ ترین