• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 ایک  نئےتجربے سے ٹریفک کےشورکو روکنے میں90 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

مشی گن یونیورسٹی کے پروفیسرکون ویل وانگ اورمنوج تھوڈا نے اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے ایسا بیریئرایجاد کیا ہے جو ٹریفک کے شورکو 90 فیصد تک کم کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے.

ٹریفک کے شورکو کم کرنے کےلئے شاہراہوں پر عموما کنکریٹ کی دیواروں کو کھڑا کیا جاتا ہے جو زیادہ سودمند ثابت نہیں ہوتیں۔

کنکریٹ کی دیواروں سےٹکرا کر آوازپلٹ جاتی ہے۔ اس تجربےمیں خاطرخواہ کامیابی نہ پانےکےبعد ایک اورتجربہ کیا گیا جس میں خالی کھوکھلے بیریئرز کااستعمال کیا گیا ۔

ان مسائل کو مدنظررکھتے ہوئے پروفیسرکون ویل وانگ نے ایلومینئم کی ایسی چادرتیارکی ہے جس میں دائیں جانب سے بائیں جانب تین قطاروں میں چادرکےابھارکو اس ٹیکنیک سے استعمال کیا گیا ہے جس سے شورکو روکنے میں90فیصد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ان کہنا ہے کہ یہ حقیقی دنیا کی ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جس کو اگر درست طریقہ کارسے استعمال کیا جائے توبہترین نتائج حاصل ہوں گے۔

 

 

تازہ ترین