• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایئرلائن کی خواتین عملے پر مشتمل پرواز

دنیا بھر کی تمام ایئر لائنز میں اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ پرواز کے دوران عملے میں خواتین کی بھی مناسب تعداد شامل ہو تاکہ خواتین مسافروں کو اپنی مشکلات بیان کرنے میں کسی قسم کی دقت نہ ہو لیکن امریکی ایئرلائن نے پرواز ہی خواتین کے حوالے کردی۔

ایئر لائن نے سان فرانسسکو سے سینٹ لوئیس جانے والی بوئنگ 737 میکس 8 جیسے جدید ترین طیارے کی پرواز کو ’’ان مینڈ‘‘ یعنی ’’مرد عملے کے بغیر‘‘ کا نام دیا۔

اس پرواز میں پائلٹ سمیت پورا عملہ ہی خواتین پر مشتمل تھا۔ اس حوالے سے ایئر لائن نے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی جاری کیں۔

ایئر لائن حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اس سے پہلے بھی پروازوں کے لیے خواتین پر مشتمل کریو تشکیل دے چکی ہے۔ اس کے علاوہ ایئر لائن نے 5 خواتین کو فضائی شعبے کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالر شپ بھی دی ہے۔

 

تازہ ترین