• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں،شہبازشریف

New Examples Of Public Service Have Been Established Shahbaz Sharif

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے سیاست کو ہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا ہے،گزشتہ سوا 4برس کے دوران عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں،مسلم لیگ ن کے دورمیں ہونے والی تیزرفتار ترقی کی مثال نہیں ملتی۔

لاہورسےجاری بیان میں شہبازشریف نےکہاکہ خدمت اور کارکردگی کی بدولت مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

ان کاکہناتھاکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوامی خدمت،دیانت ،محنت اورشفافیت کی سیاست کی جیت ہوگی،سیاست کو ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بنانے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے و الے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔عوام ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے سیاست دانوں کا محاسبہ کریں گے۔

تازہ ترین