• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے:جنگ سے متاثرہ بچوں کی تعلیم کے لئے چندہ مہم

Norway Collection Of Money For The Education Of Effected People In War

ناروے کے سرکاری ٹی وی ’’ این آر کو‘‘ نے جنگ زدہ بچوں کی تعلیم کے لیے ایک روزہ ملک گیر چندہ مہم کے دوران دوسو بیس ملین کراؤن یا تقریباً پچیس ملین ڈالر کی خطیر رقم جمع کی ہے۔

ایک روزہ مہم اتوار کے روز ناروے کے طول و عرض میں سات ہزار رضاکاروں کے ذریعے چلائی گئی اور اس میں نارویجین پاکستانیوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

norway02

چندہ مہم سے حاصل ہونے والی تمام رقم پاکستان، کولمبیا، مالی، جنوبی سوڈان اور شام میں جنگ سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بچوں کی تعلم پر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔

ناروے کا سرکاری ٹی وی این آر کو ہرسال یہ مہم چلاتاہے اور اس بار اس مہم کو چلانے کے لیے سات ہزار رضاکاروں کا انتخاب کیاگیا جنہوں نے پورے ملک میں ضلع اور مونسپل کی سطح پر پانچ سو کمیٹیوں کے ذریعے کام کیا۔

ناروے میں چالیس ہزار سے زائد پاکستانی پس منظر رکھنے والے لوگ رہتے ہیں اور اس مہم میں اس بار انہوں نے اور ان کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا تاکہ مہم کے دوران پاکستان اور چار دیگر ممالک کے جنگ علاقوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے رقم جمع کی جاسکے۔

یادرہے کہ گذشتہ ڈیڑھ عشرے کےد وران پاکستان کے قبائلی علاقے بشمول وزیرستان میں دہشت گردی کے باعث بچوں کی تعلیم بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

تازہ ترین