• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت 36اضلاع میں ایڈز کے 756مریضوں کا انکشاف

The Report Released Of Health Week 2017

محمد صابر اعوان....
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپاٹمنٹ نے ہیلتھ ویک 2017ء کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 36 اضلاع مین مجموعی طور پر 362017 مریضوں کی اسکریننگ و معائنہ کیا گیا جن میں 3 لاکھ         26 ہزار 781 بڑے اور 35 ہزار 236 بچے 14سال تک کی عمر کے شامل تھے، معائنہ کروانے والوں میں 65 اعشاریہ 8 فیصدخواتین اور 34.2 فیصد مرد تھے۔

ہیلتھ ویک رپورٹ میں لاہور سمیت صوبے کے 36 اضلاع میں ایڈز کے 756 مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہو ا ہے ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ مریض قصور میں93 فیصل آباد میں 53، لاہور میں 4، پاکپتن میں 74 پائے گئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے 3 لاکھ 62 ہزار مریضوں میں سے 40 ہزار ہیپاٹائٹس سی کا شکارہیں اسکریننگ کے دوران ہیپاٹائٹس بی سے متاثرہ 7ہزار 450 مریض سامنے آئے۔

محکمہ صحت اسکریننگ کیمپس کے دوران 34 ہزار 114 مریضوں میں ذیابیطس۔ 1939 مریضوں میں ملیریا جبکہ ٹی بی سے متاثرہ 6 ہزار 667 مریضوں کا انکشاف بھی ہوا ہے سکریننگ کے دوران 3لاکھ افراد میں سے ایک لاکھ 32 ہزار افرادخون کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 50 ہزار 111افرا دموٹاپے کے مرض میں مبتلاء ہیں اور 17 ہزار 273 افراد وزن کی کمی سے دوچار ہیں جن میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

صوبے میں 65.3 فیصد خواتین اور 34.7 فیصد مرد وزن کی کمی کا شکار ہیں صوبے میں 2 لاکھ 33 ہزار 864 مرد وخواتین میں خون کی کمی کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے مجموعی طور پر 56 فیصد افراد خون کی کمی کے مرض سے دوچار ہیں جن میں خواتین کی تعداد 77.1 فیصد کے ساتھ مردوں سے کئی گنا زیادہ ہے 22.9 فیصد مرد بھی خون کی کمی کا شکار ہیں۔

اگر صوبے میں شوگر کے مریضوں پر نظر ڈالی جائے تو 34 ہزار 114افراد میں رینڈم بلڈ شوگر پائی گئی جن کی تعداد 15فیصد بنتی ہے پنجاب کے 36 اضلاع میں ہائی بلڈ پریشر کے لئے 12 لاکھ 6 ہزار 359 مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 14.4فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مریض قرار پائے جن میں ہائیپر ٹینشن کے مریضوں کی تعداد 10.8فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں ایک ہفتہ کے دوران مریضوں کی اسکریننگ پر مجموعی طور پر 145ملین روپے خرچ ہو گئے اس طرح ایک مریض پر تقریبا 4سو روپے خرچ کئے گئے اور ہیلتھ ویک 15اگست تا 19اگست تک تمام اضلاع میں منعقد کیا گیا۔

تازہ ترین