• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم 'بو2؛اے مادیا ہیلووین امریکی باکس آفس پر چھا گئی

امریکی باکس آفس پر آج کل بھوتوں اور چڑیلوں کا قبضہ ہے ۔ جی ہاں اسی سلسلے میں ہیلووین تہوار کے گِرد گھومتی کامیڈی فلم بو2 اے مادیا ہیلووین نے یلیز کے پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور سب سے زیادہ کمائی کر کے جیو اسٹورم کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

فلم بو2 اے مادیا ہیلووین پہلے ویک اینڈ پر دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کما کراپنی دھاک بٹھا دی ہے جس کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گِرد گھوم رہی ہے جو بھوتوں چڑیلوں سے جان بچانے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے۔

دوسری جانب بڑے بجٹ کی فلم جیو اسٹارم نے ایک کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر سمیٹے اور باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

جیواسٹورم کی کہانی ایک ایسے سائنسی تجربے کے گرد گھوم رہی ہے جس کے ناکام ہونے کے بعد پوری دنیا میں قدرتی آفات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔

پچھلے ہفتے کی ٹاپ فلم ہیپی ڈیتھ ڈے ترانوے لاکھ ڈالر کے ساتھ بزنس میں تیسرے نمبر پر رہی جبکہ بزنس کی دوڑ میں چوتھے نمبر پر بلیڈ رنر 2049 اور پانچ ویں پر اونلی دی بریو رہی۔

 

تازہ ترین