• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے بجلی سستی کردی،کراچی پر اطلاق نہیں ہوگا

Nepra Has Made Electricity Cheap Will Not Apply To Karachi

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق اتھارٹی کے سامنے ستمبر کی بجلی پیداوار اور لاگت کے اعدادو شمار پیش کیے گئے جس کے مطابق ستمبر میں 11 ارب 48 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس پر کل لاگت 46 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔

نیپرا نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 2 روپے 19 پیسے بجلی سستی کرنے کی منظوری دی جب کہ 19 ارب روپے سے زیادہ کے بقایاجات وصولی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بقایاجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

تازہ ترین