• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیما کولنز لائیو اسٹیج شو کے دوران اسٹیج سےگرپڑی

لائیو شوز میں بعض اوقات ایسے ایسے غیر متوقع واقعات بھی پیش آتے ہیں کہ صورتحال قطعاّمختلف ہو جاتی ہے ۔

ایسا ہی ایک واقعہ برطانوی ٹی وی اسٹار گیما کولنز کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ لائیو ایوارڈ شو میں شرکت کرتے ہوئے اسٹیج پر پہنچیں۔

بھاری بھرکم اداکارہ گیماجب بہترین ٹی وہ شو کا اعلان کرنے اسٹیج پر پہنچیں تو منفرد انداز میں بنائے گئے اسٹیج پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اوراسٹیج کے بیچ و بیچ بنے اینٹری میں ہی جا گِریں۔

اچانک رونما ہونیوالے حادثے میں ساتھی اداکاروں اور میزبانوں نے گیما کی مددکی اور انہیں سہارا دے کر کھڑا کیا۔

تازہ ترین