• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو میں ہر سال کی طرح اس سال بھی لا کترینہ فیسٹول کا آغاز ہو گیا ہے جس کیلئے ہر سال ہزاروں افراد مْردوں اور زومبیز کا روپ دھار کر سڑکوں پر مارچ کرتے ہیں۔

لا کترینہ کا لفظ ڈھانچے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اسی لئے میکسیکو سٹی میں لوگ مْردوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خوفناک روپ اختیار کرتے ہیں ، اسی سلسلے میں گزشتہ روز لوگوں نے ہاتھوں سے تیار کئے گئے خوفناک ماڈلز تھام کر مارچ کیاجس میں مقامی افراد سمیت سیاح بھی شریک ہوئے ۔

جنوبی امریکا میں منائے جانیوالے مْردوں کے دن لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہیں اور انکی بخشش کیلئے عبادت کرتے ہیں جو 31اکتوبر سے 2نومبر کے درمیان میں منایا جاتاہے ۔

تازہ ترین