• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں 91سالہ معمر شخص کا برف کے پہاڑوں پر اسکینگ

کہتے ہیں جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے انسان کی ہمت بھی وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس معمر شخص کی ہمت کو داد دینی چاہئے جو اس ادھیڑ عمر میں بھی ا سکینگ کا شوق رکھتے ہیں۔

کینیڈا کے91سالہ معمر شخص ایڈی ہنٹر کی پسندیدہ جگہ ریاست البرٹا کے برف پوش پہاڑ ماؤنٹ نورکے ہیں۔
ان کا یہاں آنے کا صرف ایک مقصد، پہاڑ کی ڈھلوان پر اسکئنگ کرنا ہے۔

ایڈی گزشتہ 82 برس سے سکیئنگ کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے اب انہیں پہاڑوں کے ہر موڑ اور ہر اونچ نیچ کا علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ریٹارمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں اور انکا صرف ایک ہی شوق اسکیئنگ ہے۔

تازہ ترین