• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان : دشوار گزار پہاڑی راستوں پرلانگ بورڈ نگ کا مقابلہ

یوں تو اسکیٹنگ کے کئی مقابلے آپ نے دیکھے ہونگے تاہم یہ ایڈونچرذرا ہٹ کر ہے جس میں شامل نوجوان کھلاڑی خطرناک پہاڑی راستوں سے گزر کرایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔

ریڈ بل کے تحت منعقدہ اس مقابلے میں دنیا بھر سے 69 مہم جوؤں نے حصہ لیا اورجاپان کے خطرناک پہاڑی علاقے کے آڑھے ٹیڑھے ٹریک پر ہزاروں فٹ بلندپہاڑی سلسلے سے لانگ بورڈنگ کرتے ہوئے 10 کلو میٹرکا فاصلہ زمین تک نہایت تیز رفتاری سے مکمل کیا۔

اس مشکل ترین مقابلے میں ماہراسکیٹرزنے اپنے شوق کی تسکین کرتے ہوئے بلند پہاڑی سے زمین تک کا سفر طے کیااور دیگراسکیٹرز سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے جسے دیکھنے کیلئے سینکڑوں شائقین بھی قدرتی حسن سے مالا مال اس وادی میں موجود تھے 

تازہ ترین