پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کار محتاط رہے، ہنڈریڈ انڈیکس 604 پوائنٹس کمی سے 42ہزار 500 کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف خبروں پر محتاط رویہ دیکھا گیا، جس پر حصص بازار میں فروخت کا رجحان غالب رہا۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 604 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 41 ہزار 483 کی سطح پر بند ہوا۔
حصص بازار میں مجموعی طور پر 8 ارب روپے مالیت کے 15 کروڑ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔