• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی کیلئے الگ ،شرجیل میمن کیلئے الگ قانون ہے: بلاول

Law For Sharifs And Sharjeel Are Different Bilawal

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی گرفتاری کو انتقام قرار دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک سرزمین پر دو قانون ہیں، شریف فیملی کے لیے الگ اور شرجیل میمن کے لیے الگ قانون ہے۔

اس سے پہلے پارٹی ترجمان نے کہا تھا کہ شرجیل میمن کی گرفتاری نے انتقام اور کیٹ واک احتساب کو بے نقاب کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھربوں کی کرپشن کے ریفرنس کے باوجود مریم نواز ملکہ کی طرح ریڈ کارپٹ پر احتساب عدالت آتی ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ضمانت کی رسی مزید دراز نہ ہوسکی، نیب نے کراچی میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو گرفتار کرلیا،یہ گرفتاری راضی خوشی نہیں دی گئی، اس کے دوران ہاتھا پائی ہوئی اور شرجیل میمن کا گریبان بٹن ٹوٹنے کے باعث چاک ہوگیا۔

شرجیل میمن پانچ گھنٹےسےعدالتی احاطے میں موجودتھے جہاں سے انہیں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے پارکنگ میں گرفتار کرلیا گیا۔

نیب نے ہائیکورٹ کے حکم پر سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان پر 5 ارب 77کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

تازہ ترین