جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ماہر چیفس نے دنیا کا سب سے بڑا شاورمہ ڈونر کباب تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔
برلن کے شاپنگ سینٹر میں چیفس نے مل کر دنیا کا سب سے بڑا شاورمہ بنانے کی ٹھانی اور پیٹا بریڈ، گوشت، بند گوبھی،شملہ مرچ،گارلگ ساس سے 423.5کلو وزنی دنیا کا سب سے بڑا شاورمہ/ترکش کباب ڈونرتیار کیا اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 413کلو وزنی ڈونر کباب کا تھا۔