• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم دی پریڈیٹر کا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم دی پریڈیٹر کا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

شین بلیک کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1987میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم پریڈیٹر کا چوتھا حصہ ہے۔

فلم کی کاسٹ میں بوئڈ ہالبروک،اولیویا من،ٹریوانٹ رہوڈز،کیگن مائیکل کی،اسٹرلنگ کے براؤن،ایلفے ایلن اور جیکب ٹریمبلے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جوہن ڈیوس اور لارنس گورڈن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے اگلے برس 3اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین