• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا سمیع الحق کی افغان سفیر سے ملاقات

Maulana Sami Ul Haq Meets Afghan Ambassador

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے افغان سفیر سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے افغان امن ا ور مفاہمتی عمل کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

دارالعلوم حقانیہ سے جاری بیان کے مطابق مولانا سمیع الحق اور افغان سفیر حضرت عمر زاخیل وال کے درمیان ملاقات دو گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں افغان امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان سفیر نے مولانا سمیع الحق سے افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے کردار پر زور دیا۔

مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن وقت کی ضرورت اور پاکستان کے مفاد میں ہے، مغربی طاقتیں افغانستان کے مسئلے کو حل نہیں کرنا چاہتیں اور افغان امن عمل میں رکاوٹ ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغربی طاقتوں نے جنگ کی صورتحال اور مسلم امہ میں خلل پیدا کیا ہے۔

تازہ ترین