• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
128 Killed In Syria In 20 Days By Isis

شام کے علاقے قریاتین میں دہشت گرد تنظیم داعش نے 20 دن میں 128 شہریوں کو قتل کردیا ہے ۔

شام میں انسانی حقوق کے مانیٹر گرو پ کے مطابق القریاتین میں داعش نے عام شہریوں کا قتل عام شروع کررکھا ہے ،20دن کے دوران 128 شہری جان سے ماردئیے گئے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کےعلاقے قریاتین کو ہفتہ کےروزسرکاری فوج نےداعش سےآزادکرایاتھا۔

مانیٹر گروپ کا کہناہے کہ مارے جانے والے شہریوں میں سے زیادہ تر کو داعش نے قریاتین میں شکست سے 2 دن قبل قتل کیا ۔

تازہ ترین