• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان فورسز نے حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر پکڑ لیا،رپورٹ

Afghan Force Arrested Haqqani Network Commander Report

افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے دارالحکومت کابل میں خود کش بمبار تیار کرنے والے حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس نے حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر مولوی بشیر کو ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا ۔

افغان میڈیا کے مطابق مولوی بشیر کو حقانی نیٹ ورک کی قیادت نے خودکش بمبار تیار کرنے کا ٹاسک دیاتھا اور وہ دارالحکومت کابل سمیت دیگر صوبوں میں ہونے والے خود کش حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے ان خود کش حملوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 300 افراد ہلاک اور 3400 زخمی ہوئے تھے ۔

تازہ ترین