• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ میں بھی گندی نظر اور حرکت والے لوگ ہیں ،پریانکا

There Are Nasty And Aggressive People In Bollywood Also Priyanka Chopra

بالی ووڈ میں دیسی گرل کے نام سے مشہور پریانکا چوپڑا کے بیان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ،کہتی ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی گندی نظروں اور حرکتوں والے لوگ ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینکا چوپڑا نے ایک بیان میں کہا کہ ہاروی وائن اسٹین جیسے لوگ بالی ووڈ میں بھی ہیں ،جن کی نظریں ہی نہیں حرکتیں بھی گندی ہیں ۔

بھارتی سنسر بورڈ کے سابق چیئرمین پہلاج نہلانی نے پریانکا چوپڑا کے بیان کی تصدیق کی اور کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔

بالی وڈ میں کاسٹنگ کاؤچ کے اسکینڈل بھی سامنے آچکے ہیں، جن میں ملوث شکتی کپور اور دیگر معروف اداکار اپنی حرکتوں پر معافی مانگ چکے ہیں ۔

تازہ ترین