• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس:تین سالہ گمشدہ بچی کی لاش بر آمد،پولیس کا صدیق سے انکار

Dead Body Of Sherin Mathews Found Richardson Texas

امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع رچڈسن کے علاقے میں بھارتی نژاد 3سالہ لڑکی شیرین میتھو کی 15روز سے پراسرار گمشدگی کے بعد آج رچڈسن پولیس نے اسی علاقہ سے سرچ آپریشن کے بعد ایک بچی کی لاش برآمد کر لی ہے۔اس بات کا اعلان رچڈسن پولیس نے پریس کانفرنس میں کیا پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی فی الحال تصدیق نہیں کر سکتے کہ یہ لاش واقعی شرین میتھو کی ہے۔

شیرین میتھو 7اکتوبر کو پر اسرار طور پرغائب ہو گئی تھی اس کے سوتیلے باپ ونیزلی میتھو کا کہنا تھا کہ اس نے 3سالہ بچی کو دودھ نہ پینے پر گھر سے باہر سزا دینے کی غرض سے کھڑا کر دیا تھا تاہم بعدازاں وہ وہاں سے غائب ہو گئی۔

اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بچی کے سوتیلے باپ ویزلی میتھو کو گرفتار کر لیا تاہم اس کو بعدازاں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا تاہم ضمانت کے موقع پر ویزلی میتھو کو اس کا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی جبکہ فرار ہونے کے خدشہ کے پیش نظر اس کے پائوں میں الیکڑانک کڑا ڈال دیا گیا تھا تاکہ ٹیکساس سے باہر جانے کی صورت میں اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو ہو سکے۔

7اکتوبر سے مسلسل مقامی پولیس اور ایف بی آئی کی ٹیمیں بچی کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن میںمصروف تھیں تاہم بتایا جا رہا ہے کہ آج جو لاش برآمد ہوئی ہے اس میں پولیس کے کتوں نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ان کے گھر واقع اسپرنگ ویلی ریچڈسن کے قریب سے ایک لاش کو برآمد کر لیا۔

ملنے والی لاش ایک بچی کی ہی لاش ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ملنے والی لاش واقعی شیرین میتھو کی لاش ہے ۔اس ضمن میں شیرین کے والدین کو پولیس نے مطلع کر دیا ہے۔

اس سے قبل میتھو کا کہنا تھا ہے کہ اس نے اپنی سوتیلی بیٹی شیرین کو صبح 3بجے کے قریب دودھ نہ پینے کی پاداش میں سزا کے طور پر گھر کے دروازے کے باہر کھڑا کر دیا تھا اور 15منٹ کے بعد جب اس نے دروازہ کھولا تو شیرین کو وہاں سے غائب پایا اس کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران اس کی والدہ آرام کر رہی تھی اور اس واقعہ کا اس کو معلوم نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویزلی اور سنی میتھو نے شیرین میتھو کو 2سال قبل انڈیا سے گود لیا تھا تاہم بعدازاں اس بات کا معلوم ہوا کہ گود لی جانے والی بچی شیرین میتھو دماغی اور جسمانی طور پر کمزور ہے اس لیے اس کا شمار اسپیشل بچوں میں ہوتا تھا اور وہ زبان سے بولنے سے بھی قاصر تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں کھڑی ہوئی ان کی4 SUVسے 5بجے کے درمیان گھر سے باہر گئی تھی اور یہ اس دن کی بات ہے جب اس کے سوتیلے باپ نے لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔اس ضمن میں گھر کے تقریبا47آئٹمز کو ایف بی آئی اے نے سیل کر دیا تھا جس میں واشر ڈرائیر،5سیل فون،3لیپ ٹاپ،کچرے دان،ریڈیو ماڈل،ڈسپلے مانیٹر اور دیگر اشیاع شامل تھیں۔

بچوں کی حفاظت کرنے والے ادارے کی جانب سے گمشدہ بچی کی 4سالہ بہن کو ادارہ نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا،اس واقعہ کی امریکن میڈیا میں خبروں کے آنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ وقوع کے پاس جمع ہو کر شیرین میتھوسے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پھولوں کے تحائف لے کر آئے اور بڑی تعداد میں وقوع کے قریب میموریل پر پھول جمع ہو گئے۔

پولیس نے ویزلی میتھو کو بچوں کو خطرہ پہنچانے کے الزام کی دفعات کے تحت گرفتار کیا تھا اور دوسرے روز اس کو عدالت نے مشروط ضمانت پر رہا کر دیا تاہم 9اکتوبر کو بچوں کی حفاظت کے ادارے نے دوسری بچی کو ان کے گھر جا کر اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

10اکتوبر سے روزانہ کی بنیادوں پر پولیس اورایف بی آئی مسلسل بچی کی تلاش میں سرگرداں تھے، 11اکتوبر کو کینٹ اسٹار جو کہ ویزلی کے وکیل تھے ان کے ساتھ ان کی اہلیہ نے بیان دیا تھا کہ وہ اور اس کا شوہر اپنی بیٹی کو پیار کرتے ہیں تاہم آج 11بجے ان کو گھر کے ایک میل کے احاطہ میں سرچ کے دوران لاش برآمد ہو گئی۔

پولیس اس ضمن میں ایف بی آئی کی مدد سے مزید تحقیقات کر رہی ہے اور آئندہ چند روز میں سننی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

تازہ ترین