• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی کمیشن کا سوڈان کیلئےامدادی پیکج کا اعلان

European Commission Announces Support Package For Sudan

یورپی کمیشن نے سوڈان کے لیے 10 کروڑ 60 لاکھ یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقوم 48لاکھ لوگوں کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت دی جانے والی مالی مدد کا حصہ ہے۔

اِس امدادی پیکج کا اعلان ایسے وقت پر کیا گیا، جب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان کے لیے عالمی سطح پر امداد دینے والے ممالک اور اداروں کی جانب سے مناسب فنڈز وصول نہیں ہو سکے۔

اس امدادی پیکج کا اعلان سوڈان کے دورے پر گئے ہوئے یورپی کمشنر برائے انسانی امداد کرسٹوس اسٹیلیانیڈیس نے کیا۔

تازہ ترین