• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلغاریہ کے کنونشن سینٹرمیں سالانہ صوفیا آٹو شوکا انعقاد کیا گیا جس میں مرسڈیزبینز، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیوں نے دھوم مچا دی ۔

بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیامیں گزشتہ کئی سالوں سے جاری اس موٹر شومیں اس سال بھی دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش ماڈلز کیساتھ شرکت کی جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

آٹو شو میں ہزاروں گاڑیاں نمائش کیلئے رکھی گئیں۔ 14اکتوبرکو شروع ہونیوالایہ آٹو شو اپنی تمام تر رعنائیوں کے بعد گزشتہ روزاختتام پذیر ہوگیاہے جس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں، وِنٹج کارز، ڈرائیورلیس ،اسپورٹس کار، ایڈوانس ٹرکس اور بائیکس کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔

کئی مربع فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس بھی لاتعدادافرادنے شرکت کی جن کی سہولت کیلئے ورچوئل وزٹ کا بھی انتظام کیا گیا ۔

تازہ ترین