• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ایوارڈز: رونالڈو بہترین فٹبالر اور زیدان بہترین کوچ قرار

لندن میں فیفا ایوارڈ کا میلہ کرچیانو رونالڈو نے ایک بار پھر لوٹ لیا۔ بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کی دوڑ میں میسی اور نیمار جونیئر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رونالڈو بہترین پلیئر اور زین الدین زیدان بہترین کوچ کا ایوارڈ لے اڑے۔

لندن میں سجا فیفا ایوارڈ کا میلہ جس میں سال کے بہترین کھلاڑیوں، گول کیپر اور کوچز کو دیئے گئے اعزازات، 2017 کے بہترین کھلاڑی کیلئے تین سپر اسٹارز کرسچیانو رونالڈو، میسی اور نیمار میں مقابلہ ہوا۔

پرتگال کے کرسچیانو رونالڈو نے مسلسل دوسرے سال میدان مارا اور بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔ پرتگالی اسٹار نے 5 سال میں چوتھی بار بہترین پلیئر کے ایوارڈ پر قبضہ جمایا۔

کرسچیانو رونالڈو نے کامیابی کا کریڈٹ ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں، کوچز اور اسٹاف ممبرز کو دیا۔ بہترین کوچ کا ایوارڈ زین الدین زیدان لے اڑے۔

آرسنل ٹیم کے الیویئر گیرود کو دوہزار سترہ کے بہترین گول کا ایوارڈ دیا گیا۔ لیکی مارٹن نے بہترین خاتون فٹبالر کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ نیدرلینڈز کی سارینا وگ مین بہترین خاتون کوچ کے ایوارڈ کی حق دار قرار پائیں۔

 

تازہ ترین