• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران، جہانگیر کی نااہلی درخواستوں پر سماعت آج بھی ہوگی

Imran Khan Hearing On Disqualified Requests Jehangir Will Be Done Today

عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت آج بھی جاری رہے گی۔

گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اپنایا کہ عمران خان کی منی ٹریل کاتمام ریکارڈ حاصل کر لیا، لندن سے ریکارڈ منگوانے کی وجہ سے وقت لگا۔

حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا سپریم کورٹ نے 3اکتوبر کو واضح کیا تھا کہ عمران خان کیس مکمل ہو گیا ہے، اب دستاویزات جمع نہیں کرائی جا سکتیں۔

عمران خان کو پراسیکیوٹ ہونا چاہیے، چیف جسٹس نے کہا ، وضاحت کا پورا موقع نہ دیا جائے تو انصاف نہیں ہوتا، دیکھ رہے ہیں کہ بنی گالا اور جمائما سے پیسوں کے لین دین میں عمران خان نے بطور پارلیمنٹرین جھوٹ بولا یا نہیں۔دستاویزات کا بھی خود جائزہ لے کر انکوائری کمیشن کا وقت بچا رہے ہیں۔

 

تازہ ترین