• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کی کارروائیاں ،9 ملزمان گرفتار، 12 افراد زیر حراست

Karachi Police Operations 9 Suspects Arrested 12 Others Arrested

کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ بلدیہ میں سرچ آپریشن کے دوران 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلشن مزدور میں بلدیہ کے مختلف تھانوں کی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا،جس کے بعد گھر گھر تلاشی اور رہائشی افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق کی گئی،پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 120 افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق کی گئی جس کے دوران12مشکوک افراد کو پولیس نے اپنی حراست میں لیکر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا۔

اورنگی میں پولیس نے چار ملزمان صدام،عبدالولی،عبداللہ اور ضیاء الرحمن کو گرفتار کرلیا،ملزما ن لوٹ مار کی وارداتوں میں اورنگی اور نارتھ ناظم آباد پولیس کو مطلوب ہیں،ملزمان کے قبضے سے 4 پسٹل،موبائل فون،اے ٹی ایم کارڈ اور موٹرسائیکل ملی ہے۔

دوسری کاروائی میں پولیس نے لینڈ گریبنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کی اور3 ملزمان سہیل،آفتاب اور انور کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مبینہ ٹائون کے علاقے میں کاروائی کے دوران دو اسٹریٹ کرمنلز سلیمان اور اصغر کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل اور 3 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں،ملزمان اس سے قبل بھی جیل جاچکے ہیں۔

تازہ ترین