• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کی آج احتساب عدالت میں پیشی کا امکان

Sharjeel Memon Is Present In The Court Today

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو آج احتساب عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔

آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو کرپشن کیس میں کل سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتارکیا گیا۔

پانچ ارب ستتر کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں سندھ کے سابق وزیر اطلاعات کی ضمانت منسوخ کردی گئی تھی۔

گرفتاری سے بچنے کے لیے شرجیل میمن 6 گھنٹے تک عدالت کے احاطے میں موجود رہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ ہوتا رہا۔

گرفتاری کے موقع پر شدید دھکم پیل کے دوران شرجیل میمن کی قمیص کے بٹن ٹوٹ گئے، گیارہ شریک ملزمان بھی عدالت کے باہر سے گرفتار کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین