• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیشور شرما مقبوضہ کشمیر کیلئےبھارتی مذاکرات کار مقرر

Daneshwar Sharma Appointed A Negotiator For Occupied Kashmir

امریکی وزیر خا رجہ کی بھارت آمد سے پہلے مودی سرکار نے بھارتی انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو مقبوضہ کشمیر کے لیے مذاکرات کار مقرر کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو کشمیر کے لئے مذاکرات کار مقرر کیا ہے جو آئندہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

دنیشور شرما کا کہنا ہے کہ کشمیر میں امن بحال ہونا چاہیے اور کوئی حل نکالنے کے لئے تمام لوگوں سے بات کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص سے بات کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ بھارتی حکومت کے اعتماد اور لوگوں کی توقعات پر پورا اتروں گا۔

دوسری جانب بھارتی اخبار کا دعویٰ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حریت رہنماؤں سے پہلے ہی غیررسمی بات چیت کی جارہی ہے جب کہ کشمیر کے لئے مقرر کئے گئے مذاکرات کار دنیشور شرما نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے بھی ملاقات کی ہے۔

تازہ ترین