• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Punjab Patrolling Of Dolphin Force After Deploying

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈولفن فورس نے تعیناتی کے بعدگلی گلی گشت شروع کردیا، جس سے شہریوں کوتحفظ کا احساس ہوا ہے۔

ملتان،فیصل آباد،گوجرانوالہ،بہاولپورسمیت پنجاب کے دیگراضلاع میں ڈولفن فورس کے ہیوی بائیکس پر جدید اسلحہ سے لیس چاق و چوبند دستوں نےشہر شہر گشت کا آغاز کردیاہے۔

گوجرانوالہ میں ڈولفن فورس کے 129 اہلکاروں نے اپنےفرائض سنبھال لیے، فیصل آباد میں ڈولفن فورس کے210 اہلکاروں کوتعینات کیاگیاہے۔ پہلے دن سڑکوں پرڈولفن فورس کو دیکھ کرشہریوں نے جرائم پرقابوپانےکی امیدباندھ لی۔

پولیس لائن ملتان میں بھی ڈولفن فورس کی افتتاحی تقریب میں 123 جوانوں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی اورگزشتہ روز سے اپنے کام کا آغاز کردیاہے۔

ادھربہاولپور میں بھی ڈولفن فورس نےشہر کی سڑکوں پرگشت شروع کردیاہے۔

تازہ ترین