• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عقل کہنے پر فرحان اختر بی جے پی ترجمان پر برس پڑے

Farhan Akhtar To Bjp Spokesperson On Low Iq Comment

بالی ووڈ اداکار و فلمساز فرحان اختر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان گی وی ایل نرسما راؤ کے اس بیان پرکہ زیادہ تر بھارتی فلم اسٹار میں ذہانت اور معلومات عامہ کی شدید کمی ہوتی ہے، پر شدید غصہ کا اظہار کیا ہے۔

غصہ سے بھرپور فرحان اختر نے اپنی ٹوئٹ جس میں بی جے پی کے لیڈر کو بھی ٹیگ کیا، لکھا کہ آپ نے ایسی جرأت کیسے کی؟ فرحان اختر کا یہ تبصرہ نرسما راؤ کے کے ٹائمز ناؤ ٹی وی کو تامل فلم ’مرصل‘ میں جی ایس ٹی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل بھارت کے اقدام کے حوالے سے پیچیدہ مناظر پر جاری تنازع کے بارے میں ایک انٹرویو کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

farhan-akhter02

نرسما راؤ نے ٹی وی انٹرویو میں فلم اور فلمساز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت ہمارے فلم اسٹارز میں ذہانت اور معلومات عامہ کا فقدان ہے۔ تامل اداکار وجے کی دیوالی پر ریلیز ہونے والی فلم مرصل اس وقت خبروں کا حصہ بنی جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے تامل ناڈو یونٹ نے جی ایس ٹی اور ڈیجیٹل انڈیا پر تنقید پر مبنی مخصوص ڈائیلاگ کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

فرحان اختر کے ٹوئٹ کے جواب میں نرسما راؤ نے کہا کہ فرحان جی، اپنی رائے کا اظہار کرنا جرأت نہیں، اسٹار ز کے کاموں کی عزت کرتا ہوں، تنقید کو مثبت انداز میں لیں، عدم برداشت کا مظاہرہ نہ کریں۔

جب کہ ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ میرے خیال میں آپ کو سب اور زیادہ تر میں فرق معلوم ہونا چاہئے، آپ نے انہیں صحیح ثابت کردیا، جس کے جواب میں فرحان اختر نے ٹوئٹ کیا کہ یہ تمام اور زیادہ تر کے بارے میں نہیں بلکہ ان کے ایک پروفیشن کے حوالے سے متکبر رویہ ہے۔

تازہ ترین