• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم یونی ورسٹی میں حالات معمول پر، تمام طلبہ رہا

Situation Becomes Normalized In Quaid E Azam University All Students Released

قائداعظم یونی ورسٹی میں گزشتہ روز کی کشیدگی کے بعد حالات معمول پر آنے لگے۔ حراست میں لیے گئے تمام طلبہ رہا کردیئے گئے۔تاہم یونیورسٹی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی آج بھی کھلے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں ہر صورت جاری رہیں گی۔

گزشتہ روز یونیورسٹی 16 روز تک بند رہنے کے بعد کھلی تو کشیدگی بڑھ گئی تھی اور پولیس نے احتجاج کرنے والے 79 طلبہ کو حراست میں لے لیا تھا۔

گزشتہ روز یونیورسٹی میں تدریسی عمل کا آغاز ہو گیا تھا۔

وائس چانسلرڈاکٹر جاوید اشرف کا کہنا ہے کہ تمام گرفتارافرادمیں یونیورسٹی کے طلبہ نہیں ۔وی سی کے مطابق گرفتارافرادمیں جویونیورسٹی کے طلبہ نہیں ہیں ان کےخلاف کارروائی کی درخواست کریں گے۔

پولیس کے مطابق گرفتار79 طلبہ کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین