• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
T20 Preparations In The Qazzafi Stadium

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے آخری ٹی 20 میچ کی تیاریاں شروع کر دیں گئیں ،اسٹیڈیم میں گراؤنڈ کی تیاری اور دیگر مرمتی کام کیا جا رہا ہے ۔

پی ایس ایل اور ورلڈ الیون کے بعد اب سری لنکا اور پاکستان کے درمیان آخری ٹی 20 میچ 29 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تاریخی میچ کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریوں کا آغا ز کر دیا گیا ہے، وکٹوں کی تیاری اوراسٹیڈیم کے انکلوژرز کی نشستوں کی دھلائی کا کام جاری ہے جبکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نشستوں کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے، ڈریسنگ روم کی صفائی کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم کو خوب چمکایا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کا موقف ہے کہ گزشتہ ماہ ورلڈالیون کی سیریز کی وجہ سے زیادہ کام کی ضرورت نہیں ،جہاں کوئی کمی رہ گئی ہیں اسے بروقت مکمل کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر پی سی بی نے 26 اکتوبر سے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں لوگوں کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین