• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو گیم اسیسنزکرِیڈاوریجن کا ٹریلر جاری

ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم " اسیسنزکرِیڈاوریجن" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

فرانس کی ملٹی نیشنل گیم ڈویلپرز کی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایسے تیز رفتارماہر کھلاڑی موجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔

"اسیسنز" سلسلے کی اس نئی کڑی میں کئی مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

 ویڈیو گیم رواں سال27 اکتوبر میں لانچ کر دی جائیگی جوپی سی، پلے اسٹیشن فور اورایکس باکس وَن پلیئرز کیلئے موزوں ہے۔

 

تازہ ترین