• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کافی کے بیج سے گاڑی کا ایندھن تیار کیا جائے گا

Coffee Beans Could Power The Cars Of The Future

کافی کے روزانہ استعمال سے جہاں بہت سے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں اب کافی کے بیج سے گاڑیوں کا ایندھن بھی تیار کیا جا سکے گا۔

برطانیہ میں لنکاسٹر یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تجربے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ کافی کے بیج سے حاصل ہونے والے تیل کو آٹو موبائل انڈسٹری میں بطور ایندھن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے مختلف ادارے کافی کے بیجوں سے تیل نکالنے پرکام کر رہے ہیں اور یہ طریقہ سویابین یا مکئی سے بائیو فیول حیاتی ایندھن بنانے کی نسبت زیادہ آسان اور قدرتی ہے ۔

یونیورسٹی آف لنکاسٹر میں کیمیکل انجینئرنگ کے انسٹرکٹرویسنا ماجد انووچ نے بتایا ہم اس سلسلے میں ٹرانسس ٹیری فیکشن یعنی تیل کو بایو ڈیزل میں تبدیل کرنے کا طریقہ کار اپناتے ہیں جو بنیادی طور پر نچوڑنے اور تبدیلی کے عمل کو ایک ہی مرحلے میں یکجا کرتے ہوئے یہ دونوں کام انجام دیتا ہے۔

تازہ ترین