• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن میں ایک شخص نے پرانی گاڑی کا بہترین استعمال کرتے ہوئے اسے ہوٹل میں تبدیل کردیا،جسے دنیا کا سب سے چھوٹاہوٹل قرار دیا گیا ہے۔

جی ہاں، اردن میں 64 سالہ محمد الملاہیم نے اپنی پرانی گاڑی کو ہوٹل کی شکل دے دی۔ ان کے مطابق انہوں نےاپنے گائوںکے لوگوں کے لیے ایک ایسا ہوٹل تیار کیاہے جس میں وہ’ فائیو اسٹار ‘ہوٹل کا مزہ لے سکیں گے۔

hotel 01_l

محمد الملاہیم اپنے گائوں میں ابو علی کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے امریکی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ گائوں میرا وطن ہے، میں یہاں پیدا ہوا، بڑا ہوا، میں نے یہاں ساری زندگی گزار دی ، اب میں یہاں کچھ ایسا کرنا چاہتا ہوں کہ میرا وطن مزید خوبصورت لگےاور سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آئے‘، اس مقصد کے لئے انہوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا جس میں فائیو اسٹار ہوٹل جیسا مزہ آئے۔

hotel 02_l

ہوٹل کے اندرونی حصے کو روایتی انداز میں بنے قالین اور تکیوں سےسجایا ہے۔ ہوٹل میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے کہ یہاں رہنےوالے افرادکو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ابو علی نے مزید کہا کہ ہوٹل میں چائے، کافی اور اس کے ساتھ دیگر لوازمات پیش کیے جاتے ہیں، فی الحال کھانے کی سہولت میسر نہیں ہے۔

تازہ ترین