• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں نے کشتیاں چلا تے ہوئے خوب ریس لگائی

چین کے صوبے یونان کے شہر کنمنگ میں منعقد ہونے والے اس تیرہویں سالانہ ٹورنامنٹ میں چین سمیت چوبیس ممالک کے ڈھائی ہزارکھلاڑیوں نے حصہ لیا اور کشتیوں کی ریس لگائی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس پانچ روزہ مقابلے میں کھلاڑیوں نے کشتیوں کی ریس لگاتے ہوئے نہ صرف دو سو،پانچ سو، ایک ہزار اور دو ہزار میٹر کا مقررہ فاصلہ طے کیا بلکہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی خوب کیا۔

اس مقابلے میں جہاں کچھ ٹیمیں بہت پیچھے رہ گئیں وہیں چین کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے مل کر 19گولڈ میڈل اپنے کئے ۔

اس سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کیلئے لوگوں بڑی تعدادموجود تھی جنہوں نہ صرف اس ایونٹ کو انجوائے کیا بلکہ کھلاڑیوں کی مہارت کی خوب داد دی۔

 

تازہ ترین