• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mufti Abdul Qavi Discharge From Hospital

قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

ملتان کی مقامی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا تاہم دوران حراست مفتی عبدالقوی کی طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

گزشتہ روز انہیں ایمبولینس میں عدالت لایا گیا جہاں مجسٹریٹ نے ایمبولینس میں ہی ان کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔

مفتی عبدالقوی کو ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد انہیں اسپتال سے روانہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر ان کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا جب کہ مقدمے میں مقتولہ کا کزن حق نواز بھی شامل تھا اور یہ دونوں ملزمان اس وقت ملتان جیل میں ہیں۔

گزشتہ سال ماڈل قندیل بلوچ ن نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ سیلفیز اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

تازہ ترین