• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ گلالئی کے معاملے میں پاتال تک جائیں گے ،فواد چودھری

We Will Challenge Aisha Gulalai Case Fawwad Chaudhry

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کو رکن اسمبلی برقرار رکھنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے،عائشہ گلالئی کے معاملے میں پاتال تک جائیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی نے میڈیا کے سامنے تحریک انصاف چھوڑنے کا بیان دیا اور وہ تحریک انصاف کی خواتین کی نشست پر قبضہ کرکے بیٹھی ہوئی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا ایک دن بھی اسمبلی میں رہنا تحریک انصاف کی خواتین کی حق تلفی اور توہین ہے اس لئے عائشہ گلالئی کے معاملے میں پاتال تک جائیں گے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عائشہ گلالئی جس طرح کی باتیں کرتی ہیں شرم تو ان کے پاس سے نہیں گزری، فیصلہ کیا ہے کہ عائشہ گلالئی کو اسمبلی میں غیر قانونی طور پر بیٹھنے نہیں دیں گے اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پیش ہورہے ہیں الیکشن کمیشن کو خود کو غیرمتنازع اور غیرجانبدار رکھنا ہوگا، سیاسی جماعتوں کا اعتماد نہیں ہوگا تو الیکشن کمیشن انتخابات کیسے کرائے گا۔

فواد چودھری نے عائشہ گلالئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کو سیٹ چھوڑنے کے لیے کہا گیا تو سارے الزامات یاد آگئے، ان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات اخلاقی گراوٹ کا ثبوت ہیں۔

2014 ذکے دھرنے کے دوران نوجوانوں میں منشیات فروخت کرنے کے الزام پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کی گاڑی بھی دھرنے میں آتی تھی تو کیا وہ بھی منشیات لارہی تھیں۔

 

تازہ ترین