• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورسے پنڈی بھٹیاں موٹروے پر گہری اسموگ

Deep Smog Between Lahore And Pindi Bhatiyan Wala

لاہور سمیت وسطی پنجاب کی فضاؤں میں دھند اور دھویں کے ملاپ سے بننے والی اسموگ نےشہریوں کو پریشان کردیا۔

لاہور اور ملحقہ علاقوں میںراتوں کو سردی کا احساس بڑھ گیا جبکہ فضامیں موجودآلودگی نےنمی سےمل کراسموگ کی شکل اختیار کر لی۔

لاہورسےپنڈی بھٹیاں تک موٹروےپر بھی گہری اسموگ چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سےشہریوںکوآمدورفت میں پریشانی کاسامنا ہے۔ موٹر وے پر بعض مقامات پرحدنگاہ200سے300 میٹررہ گئی۔

موٹروےپولیس نے ہدایت کی ہے کہ ڈرائیورگاڑیاں آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات نے اس کی وجہ آلودگی اور بارشوں کی کمی کو قرار دیاکہتے ہوئے آنے والے دنوں میں اسموگ کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسموگ کا خاتمہ بارشوں سے ہی ممکن ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نےبارشیں نہ ہونے کے ساتھ ساتھ گردو غبار، آلودگی،گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھویں کو اس کی وجہ قرار دیاہے۔

طبی ماہرین نے بچوں، بوڑھوں اور مریضوں کو غیر ضروری کام سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی ہے،خصوصاً دمے کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیاہے،ان کاکہناہےکہ باہرنکلنا مقصودہوتوماسک ضرورلگائیں اور آئی ڈراپس استعمال کریں۔

 

تازہ ترین